حارث کو ہنستا مسکراتا دیکھ کر شاداب کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

حارث رؤف کو ہنستا مسکراتا دیکھ شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح پر انہیں ہنستا مسکراتا دیکھ کر شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب انہیں قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی جانب سے بھی دلچسپ انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر حارث کے نکاح کی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ ’ اتنا چکمنا اور اتنی خوشی، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے‘۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet