پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔
عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جبکہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔
I am pleased to announce, with immediate effect, an Interim Selection Committee for the New Zealand tour. It comprises Shahid Afridi (Chief Selector), Abdul Razzaq and Rao Iftikhar, with Haroon Rashid as Convenor.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 24, 2022