بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔
right man for the right job congratulations to @najamsethi sir .
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 22, 2022
پی سی بی کے انتظامات دوبارہ سنبھالنے پر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ صحیح کام کے لیے صحیح آدمی’۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔
واضح رہےکہ نجم سیٹھی کو اس سے قبل میاں نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا تھا لیکن پھر انہوں نے عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کےبعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔