کپتان کو نہیں مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے: شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان تبدیلی حل نہیں بلکہ کپتان کے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو ٹیم کو بابر اعظم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگاکیوں کہ میرے نزدیک یہ صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں یہ کھلانے والی مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی جو اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ان کی بھی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نےاس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہٰذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet