شین واٹسن کا پی ایس ایل کے متعلق بڑا بیان، سب کو حیران کر دیا

شین واٹسن
پی ایس ایل اور انڈین لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے،سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل کو اپنے ملک میں کھیلی جانے والی بگ بیش سے کہیں زیادہ بہتر قرار دے دیا۔

38 سالہ شین واٹسن نے اپنے ایک بلاگ میں لکھاکہ پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ میں جس ایک چیز پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہ کرکٹ کی کوالٹی ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر ایونٹ کا معیار اچھا ہوا تو وہ لمبے عرصے چلے گا اور کمرشل ویلیو میں بھی اضافہ ہوگا، ان دونوں ایونٹس میں کرکٹ کے معیار پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، اس کے برعکس بگ بیش میں کرکٹ کی کوالٹی ترجیحات میں دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انھوں نے 38 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونے والی لیگ میں نظر آئیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet