ٹرائی سیریز: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلادیش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کے دونوں اوپنرز کو 41 رنز پر پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس کے بولرز دیگر بیٹرز کو قابو نہ کرسکے۔

بنگلادیشی بیٹر لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سےتیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔

پاکستانی اسپن بولر نے لٹن داس کو 69 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آؤٹ کیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet