ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا۔
بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا تو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں تاہم اب بھارت کا ایک اور کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔