ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف
ٹرائی سیریزکے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔

ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے۔ مارٹن گپٹل نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین فلپس نے بنگلا دیشی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ففٹی اسکور کی، فلپس 20 ویں اوور میں 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet