بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں محض 112 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 4 اوورز میں 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ توبہ حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ایشیاکپ؛ پاکستان 6 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑائی تاہم ندا ڈار کے 26 رنز نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 10، سدرا امین 13، کپتان بسمہ معروف 13، عمیمہ سہیل 7، عالیہ ریاض 20 اور عائشہ نسیم 16 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
قومی ٹیم نے ایشیاکپ میں اپ تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میچز جیت کر قومی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارت کی 10 پوائٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔