ٹرائی سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 16، بابر اعظم 21 ، شان مسعود 14، شاداب خان 8 اور حیدر علی بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین قومی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور اس کا فائنل میں کوالیفائی کرنا یقینی دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ جیت جاتا ہے تو بنگلا دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet