رضوان کا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد مسجد پہنچے تو کئی مداحوں نے دونوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

اس کے علاوہ رضوان نے اللہ پاک پر مکمل یقین کے حوالے سے مسجد میں بیان بھی دیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ اسکواڈ کل کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔

پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز میں اگلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکی ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں بنگلا دیش اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet