ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان نے 6 سال بعد بھارت کو شکست دے دی

ویمنز ایشیاکپ میں  پاکستان نے 6 سال بعد بھارت کو شکست دے دی
ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 124 رنز بناسکی تھی، ابتداء میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی بالرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں کامیابی یقینی ہوئی۔

پاکستانی بولرز کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سادیہ اقبال نے 2، 2 جبکہ ایمن انور اور توبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2016 کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet