پی سی بی کا ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان

پی سی بی کا  ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا، پہلی ’دی ویمنز لیگ‘ آئندہ برس مارچ میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خو اتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

اس کے میچز 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ویمنز لیگ میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، ہر ٹیم میں 18پلیئرز ہوں گی جس میں 6 غیر ملکی پلیئرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet