شاہین آفریدی اور فخر زمان کی ری ہیب کی رپورٹ موصول

 شاہین آفریدی اور فخر زمان کی ری ہیب کی رپورٹ موصول
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان کے ری ہیب کی حوصلہ افزا رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان ان دنوں لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور فخر زمان کے ہمراہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں،پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز اب تک آن ٹریک ہیں۔

شاہین آفریدی ،فخرز مان اور عمر رشید شیڈولڈ کے مطابق 15 اکتوبر کو برسبین پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی 15 اکتوبر تک کی جاسکتی ہے شاہین آفریدی 15 رکنی اسکواڈ جبکہ فخر زمان ٹریول ریزروز میں شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet