پاکستان جونئیر لیگ آج سے لاہور میں شروع، فاتح ٹیم کو 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

پاکستان جونئیر لیگ آج سے لاہور میں شروع
پاکستان جونئیر لیگ (پی جے ایل) آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کی انعامی رقم اور کمنٹیٹرز کے پینل کا بھی اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 1 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

پی جے ایل کی ٹرافی کی رونمائی میں ٹیموں کے کپتان اور مینٹور بھی شریک ہوئے، چمچماتی ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلوں کا آغاز گوجرنوالا جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان میچ سے ہو گا۔

میچ سے قبل شام چھ بجے افتتاحی تقریب ہوگی، جس میں ٹیمیں مارچ پاسٹ کریں گی، گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ آتش بازی بھی کی جائے گی۔

کمنٹری پینل میں ڈیرن گنگا، ڈومینک کورک، مائیک ہیزمین، ثنا میر، سکندر بخت اور ٹینو مووایو شامل ہیں۔

میچ کےلیے 18 سال تک کے اسکول اور کالج طالب علموں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا جبکہ دیگر شائقیین کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، جو قذاقی اسٹیڈیم میں کاؤنٹرز اور آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet