آپ کہتے ہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیتا ہوں، شاداب خان مداح کے مشورے پر سیخ پا 

شاداب خان
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مداح کے مشورے پر سیخ پا ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کو ایک مداح کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ یہ شہدی اور شودی کے چکر چھوڑو اور مہربانی کر کے ورلڈ کپ پر توجہ دیں۔

شاداب خان مداح کے مشورے پر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فزیو نے کہا ہے کہ آرام کریں، اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟

ٹرائی سیریز میں شامل ٹیموں میں کس کا پلڑا بھاری؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet