ٹرائی سیریز میں شامل ٹیموں میں کس کا پلڑا بھاری؟

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری مرتبہ ٹیسٹنگ اور تجربات کا موقع لیے اس وقت پاکستان ٹیم کرائسٹ چرچ میں موجود ہے جہاں اسے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان دونوں ٹیموں کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان نے اب تک نیوزی لینڈ کے خلاف 25 میچز کھیلے ہیں جن میں 15 میں اسے کامیابی اور 10 میں شکست ہوئی ہے۔ اس فارمیٹ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 اور سب سے کم 101 رنز اسکور کیے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ شاندار ہے۔ دونوں ٹیمیں 15 مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کرچکی ہیں جس میں 13 میچز میں پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 میچز بنگلادیش نے جیتے۔

ورلڈکپ میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترینگے: بابر اعظم

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف سب سے زیادہ 203 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet