یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے ہیں: حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سیریز میں شکست کے بعد شائقین کی جانب سے ملنے والے منفی ردعمل پر افسردہ ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ آخر میں یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے ہیں، ہمیں مجموعی طور پر سپورٹ اور کھلاڑیوں سمیت ٹیم کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسن علی نے لکھا کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ہم اپنے مداحوں کے لیے کھیلتے ہیں، کچھ خبطی لوگوں کے گروپ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے لیے اپنائے گئےرویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے کا سامنا رہا ،خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر پرچی پرچی کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ اسٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

اوپنر امام الحق نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں ،آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet