یوکرینی فوج نے خیرسن میں روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ دیا

یوکرینی فوج نے خیرسن میں روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ دیا
یوکرینی فوج نے خیرسن میں ماسکو کے دفاع کو توڑ دیا، روس نے بھی اس کا اعتراف کر لیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے پیر کو اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے اسٹریٹجک جنوبی خیرسن کے علاقے میں ماسکو کے دفاع کو توڑ دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایغور کوناشینکوف نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ زولوتایا بلکا، الیگزینڈروکا کی سمت میں بڑے ٹینک یونٹوں کے ساتھ دشمن ہمارے دفاع کی گہرائیوں میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

تاہم، کوناشینکوف نے کہا کہ روسی فوجی ایک تیار شدہ دفاعی لائن پر قبضہ جما کر کیف کی افواج کو بڑے پیمانے پر گولہ باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

روس کا ریزرو فوج کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ ملتوی

یوکرین کے مشرقی شہر لیمان پر دوبارہ قبضے نے روسی فوج کی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے، جس کے بعد کیف کی افواج نے اپنا اگلا ہدف خیرسن کو بنا لیا ہے۔

یہ یوکرینی فورسز کی ملک کے جنوب میں سب سے بڑی پیش رفت ہے، یوکرین کے ضم کیے گئے چاروں صوبوں پر روس کا کنٹرول دکھائی نہیں دے رہا ہے، یوکرینی دستوں کی جنوبی خیرسن صوبے اور مشرقی علاقوں میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔

رمضان قادریوف کا اپنے 3کم عمر بیٹوں کو یوکرین جنگ پر بھیجنے کا اعلان

یوکرینی فورسز نے روسی فوجیوں کے لیے سپلائی لائنوں کو منقطع کر دیا، اور دریا کے مغربی کنارے کے ساتھ درجنوں دیہات پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوجیوں نے گاؤں مائی ردلیوبیو پر یوکرینی پرچم لہرا دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے روس نے یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں لوہانسک، ڈونسک، خیرسن اور ژپورئیژا تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet