پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کلوز میچز ہوئے جبکہ ہم نے متعدد کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جس سے ہمیں ٹیم کی اسٹرنتھ کا اندزا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ مس کرنے پر ویسٹ انڈین کرکٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
بابراعظم نے کہا کہ انگلش ٹیم کے خلاف سیریز سے ہمیں ورلڈکپ میں تیاری کا بھرپور موقع ملا، ہر دن گزرنے کے ساتھ ٹیم کمبینشن میں بہتری آرہی ہے، سیریز میں قومی فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وسیم اور وقار کی نظر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ٰآئیڈیل پلیئنگ الیون کونسی ہے؟
انہوں نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیسر نے اپنے ڈیبیو نے جس طرح آخری اوور کروایا ہے وہ قابل تعریف ہے، میدان میں اوس کے باعث بال گِرپ کرنے میں پریشانی تھی لیکن جس طرح انہوں نے وائڈ یارکرز کیں وہ شاید صرف پاکستانی بالرز ہی کرسکتے ہیں۔
آخر میں کپتان بابراعظم نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100 فیصد دینے کی کوشش کریں۔