خواتین ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو باآسانی 9 وکٹ سے ہرا دیا۔
سلہٹ میں ملائشین ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 57 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں طوبیٰ حسن 2، ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ہدف باآسانی 9 اوورز میں پورا کر لیا، عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، منیبہ علی نے 21 اور بسمہ معروف نے ناقابلِ شکست 8 رنز بنائے۔
ملائیشیا کی جانب سے ماہرہ اسماعیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔