پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولروں کے چھکے چھڑا دیئے تھے، سالٹ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet