عمر اکمل نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کو یہ کہہ کر سینٹرل پنجاب کی سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا کہ آپ دو 3 میچ کھیلیں پھر ہم آپ کو فرسٹ الیون میں بلا لیں گے مگرپورا ٹورنامنٹ ختم ہو گیا لیکن ابھی تک اوپر نہیں بلایا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں چیف سلیکٹر سے، عبد الرزاق صاحب سے ندیم خان صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کافی مصروف تھے انہوں نے میرا فون نہیں اٹھایا میسج پر بھی میں ان سے رکیوسٹ کرتا رہا ہوں کہ مجھے اوپر بلائیں لیکن کسی نے نہ بلایا۔ میں نے سوچا تھا کہ پرفارم کروں گا فرسٹ الیون میں تو قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملے گا اب وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ کیوں نہ بلایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا امریکا کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے والا تھا مجھے پی سی بی کی کال آئی کہ ہمیں آپ کا فٹنس ٹیسٹ لینا ہے تو مجھے قومی ٹیم میں واپسی کی امید نظر آئی اور میں ساری کنٹریکٹ چھوڑ کر آگیا۔ مجھے گرین سگنل نظر آیا اور مجھے لگا کہ مجھ پر کچھ مہینے لگائیں گے اور پھر ٹیم میں کم بیک کروائیں گے میں نے ٹیسٹ دیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کی ضرورت پڑے گی تو بلائیں گے لیکن ایک سال ہو گیا اب تک کسی نے نہیں بلایا۔