پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کا چھٹا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کو سیریز میں تین دو سے برتری حاصل ہے۔
انگلیںڈ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد حارث نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر حارث پویلین لوٹ گئے۔
انہوں نے 8 گیندوں پر 7 رنز بنائے، شان مسعود بھی آتے ہی صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز حیدر علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان کو 62 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ پھر افتخار احمد 110 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے اس کے ساتھ ہی ٹی 20 میچز کی 81 اننگز کھیل کر 3000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
دونوں ٹیموں نے میچ میں دو دو تبدیلیاں کیں۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا۔
پاکستان الیون
بابر اعظم، محمد حارث، شان مسعود، حیدر علی، افتخار، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم (جونیئر)، شاہ نواز دھانی
انگلینڈ الیون
الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عادل رشید، رسی ٹاپلے، رچرڈ گلیسن