پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں دو روز قبل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا۔
ان کے ٹیسٹ کرانے پررپورٹ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ کرونا ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
نسیم شاہ لاہورمیں نجی اسپتال میں ہی زیرِعلاج رہے اور جمعرات کو ان کو ڈسچارج کردیا گیا۔
نسیم شاہ اسپتال سےڈسچارج ہوکر واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پہلے سے قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں اور وہ ہوٹل میں قرنطینہ مکمل کرینگے۔