پاکستان کے محمد رضوان دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیاد رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔
محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی اب تک پانچ اننگز میں315 رنز بناچکے ہیں، وہ دو طرفہ سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔
اس سے قبل سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کو ک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان کی پانچ اننگز میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے تھے۔
بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔