پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔
دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج سیریز کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔