فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت خراب، لاہور کے نجی اسپتال میں داخل

نسیم شاہ
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شدید بخار کے سبب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے مقامی اسپتال میں نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث نسیم شاہ کو تیز بخار ہوا اور تیز بخار کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو اسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کو آج کا میچ کھلائے جانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet