ہوا کچھ یوں کہ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں موجودہ اور ماضی کے 10 بہترین بولرز اور بہترین بلے بازوں کی تصاویر موجود تھیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے شائقین کرکٹ سے استفسار کیا گیا کہ اگر یہ سب کرکٹر اپنے عروج پر موجود ہوں تو آپ ان میں سے کس بولر اور بلے باز کی جوڑی کو آمنے سامنے دیکھنا چاہیں گے۔
اس پوسٹ میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا مقابلہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں ٹو ئٹ کیا کہ اسمتھ کو تو میں اب بھی3 باؤنسرز کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کرسکتا ہوں۔
آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے شعیب اختر کے ٹوئٹ کے اسکرین شاٹ معروف امریکی باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ کی گئیں، ان تصاویر میں سابق باسکٹ بال اسٹار کو ہنستے ہوئے اور حیران ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
A symbolic tweet, how ICC has thrown neutrality out of the window.
Basically this is how the state of affairs are run there 🙂 https://t.co/OEoJx30lXt
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 13, 2020 >
آئی سی سی کی ٹوئٹ پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے تاہم شعیب اختر کو یہ عمل پسند نہ آیا۔
شعیب اختر نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئی سی سی نے ایسا تبصرہ کرکے غیر جانبداری کو اٹھا پھینکا ہے، اس سے لگتا ہے کہ آئی سی سی میں معاملات اسی طرح چلائے جارہے ہیں’۔
بعد ازاں شعیب اختر کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں انہیں مختلف نامور بلے بازوں کو آؤٹ کرتے اور انہیں خطرناک باؤنسرز سے زخمی ہوتے دکھایا جارہا ہے۔
اس موقع پر شعیب اختر نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی کوئی نئی ایموجی یا میمز دیکھیں ،مجھے تو کوئی نہیں مل سکی البتہ چند حقیقی ویڈیوز ملی ہیں۔