محمد رضوان کی بیٹیوں کا باپ سے معصومانہ سوال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو کے اختتام پر محمد رضوان اپنی چھوٹی صاحبزادی کو خوب پیار کرتے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف چوتھا میچ جیتنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں اور کپتان بابر اعظم کیساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رضوان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے خراب بیٹنگ کیوں کی، حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں ملا؟۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو بتاتے ہیں کہ ان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ ایوارڈ ( پلیئر آف دی میچ) کس کو ملا ہے جس پر میں نے بتایا کہ حارث رؤف کو ملا ہے، بیٹیوں نے پوچھا کہ انہیں کیوں؟، آپ کو کیوں نہیں ملا، میں نے بتایا کہ میں نے خراب بلے بازی کی، جس پر یہ پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے خراب بلے بازی کیوں کی؟۔

ویڈیو کے اختتام پر محمد رضوان اپنی چھوٹی صاحبزادی کو خوب پیار کرتے ہیں۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet