Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

چوتھا ٹی20: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کا اچھا آغاز

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم نے ایک بار پھر اچھا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ کے کپتان معین علی نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ لائٹ میں پچ بہتر کھیلے گی، ہم نے گزشتہ میچ میں ہدف کا اچھا تعاقب کیا تھا، پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھی بیٹنگ لائن اپ ہے، ہم 200 رنز یا زائد رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہمیں اچھی باؤلنگ کرکے جلدی وکٹیں لینا ہوں گی تاکہ ان پر دباؤ بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، ملان کی جگہ ایلکس ہیلز، سیم کیوران کی جگہ ڈیوڈ ولی جبکہ مارک ووڈ کی جگہ اولی اسٹون ڈیبیو کر رہے ہیں

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ 180 سے 190 رنز کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے لیے 200ویں ٹی 20 میچ میں کپتانی کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، حیدر علی کو معمولی انجری ہے ان کی جگہ آصف علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین، وسیم جونیئر

انگلینڈ: معین علی (کپتان)، فل سالٹ، ویل جیکس، ایلکس ہیلز، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، ڈیوڈ ولی، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، اولی اسٹون، ریس ٹوپلے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet