شان مسعود نے ثابت کردیا اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے: محمد عامر

محمد عامر
کرکٹر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے،اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet