ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا لندن میں بولنگ کا آغاز

شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں بولنگ کا آغاز کردیا ہے۔گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد شاہین آفریدی ری ہیب کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی بھرپور بالنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لندن میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انھیں 3 ہفتے قبل لندن بھیجا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا ہے۔

شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاکپ بھی نہیں کھیل سکے۔

شاہین شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں ہیں۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ڈاکٹرامتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپرفٹ بال کلب،لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet