بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھرپیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ 218 اننگز میں حاصل کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 243 اننگز میں آٹھ ہزار رنز بنائے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین آٹھ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے محض 213 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet