بابراعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے 5ویں بلے باز بن گئے

بابراعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے 5ویں بلے باز بن گئے
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی، وہ مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں 5ویں نمبر پر آگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی، گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف 66 گیندوں پر ناقابل شکست 110 رنز بنائے، یہ ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet