سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
ٹاس جیتنے والے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے میچ کی طرح نہیں لگ رہی جبکہ دراڑیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، میچ میں تین اسپنرز کھلا رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ مختلف ہے اس لیے انگلینڈ کو 150 سے 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں مڈل آرڈر کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔