جو بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کریگا: محمد رضوان

محمد رضوان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہےکہ ہم ڈاٹ بالز زیادہ کھیلنے کی خامی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر کھلاڑی 100 فی صد نہیں دے گا تو اللہ اسے ذلیل کرے گا۔

پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ابھی یہ پہلا میچ ہے، دیگر مقابلے باقی ہیں، سب کو پتہ ہے کہ ہم ٹیم کچھ تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی،ورلڈکپ کےلیے کامبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اگرآف اسٹمپ کی گیند کولیگ اسٹمپ پرمارسکتا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کررہے ہیں اللہ انہیں جزائے خیر دے، مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ نہ جانے کیوں میری فٹنس کے حوالے سے بات کی جارہی ہیں۔میں تو فٹ ہو 2,3 دوڑیں لگا لوں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں۔اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں۔ففٹی جڑنے والے انگلینڈ کے ایلکس کی مثال سامنے ہے۔مجھے یہ نہیں پتہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور کپتان کے اسٹرائیک ریٹ پر جو لوگ بات کررہے رہیں اللہ انہیں جزائے خیردے۔اگرکھلاڑی گراؤنڈ میں100فیصد نہیں دے گا، اللہ انہیں ذلیل کرےگا۔جو لوگ بری نیت سے ٹیم کےلیے بات کر رہے ہیں اللہ انہیں بھی ذلیل کرے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet