سرفراز احمد کی جگہ کس کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا؟ جان کر سب حیران

سرفراز احمد
سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر۔ فاسٹ باولرنسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔بابراعظم پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے-

فاسٹ باولرنسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہوگئے-عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے جب کہ افتخار احمد بھی 18رکنی فہرست کا حصہ بنے ہیں ، حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں –

خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بابر اعظم کو بنا دیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet