Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

میرے رن ریٹ کے حوالے سے جو کہا وہ میں نے نہیں سُنا، عاقب جاوید کی تنقید پر کپتان کا کرارا جواب

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےعاقب جاوید کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات ضرور کریں مگر کسی کی ذات پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ سابق پیسر نے میرے رن ریٹ کے حوالے سے جو کہا وہ میں نے نہیں سُنا لیکن انہیں کچھ بولتے ہوئے خیال کرنا چاہیے، وہ خود بھی کبھی کرکٹر رہے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہم ان کی باتیں سنتے ہیں نہ ہی باہر کی باتیں اندر لے کر آتے ہیں، سابق کرکٹرزبات ضرور کریں لیکن بحیثیت کھلاڑی آپ خود بھی ان تمام حالات سے گزرے ہوتے ہیں، انٹرنیشنل سطح پر کھیلنا کتنا مشکل اور کتنی ذمہ داری و دباؤ والا کام ہوتا ہے یہ آپ سب جانتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet