شان مسعود ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 97ویں پاکستانی کھلاڑی

شان مسعود ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 97ویں  پاکستانی کھلاڑی
 پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے، وہ اس سے قبل 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے، تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet