پاکستان کی پہلی ویمنز نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ

پاکستان کی پہلی ویمنز نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

رواں برس بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہورہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، 3 رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن پہنچ گئی ہے۔

قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم کے کوچ ہارون پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے۔

ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان (Equestrian Federation of Pakistan) کے صدر صاحبزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقا کا تربیتی دورہ کر چکی ہے تاہم ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet