ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔
اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Our squad for this year’s @T20WorldCup in Australia. Details | https://t.co/JuZOBPwRyn #T20WorldCup pic.twitter.com/1s4QBL5bGH
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 19, 2022