بھارتی جیل میں 23 سال سے قید 4 کشمیری جرم ثابت نہ ہونے پر رہا

نئی دہلی: 

بھارت کی عدالت نے جیل میں 23 سال سے قید 4 کشمیریوں کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر رہا کردیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی کئی درد ناک اور بھیانک داستانیں رقم کی ہیں، کبھی معصوم اور نہتے افراد کو گولیوں سے نشانا بنایا ہے تو کبھی پیلٹ گن کا استعمال کرکے زندگی میں اندھیرا کردیا۔ ایسا ہی کچھ 4 کشمیریوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے زندگی کے 23 سال بغیر کسی جرم کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار دیے۔

بھارتی ریاست راجھستان کی عدالت نے جھوٹے الزام میں 23 سال تک قید کاٹنے والے 4 کشمیریوں کو رہا کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چاروں افراد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ رہائی پانے والوں میں لطیف احمد واجا، علی بھٹ، مرزا نثار، عبدالگونی اور رئیس بیگ شامل ہیں۔

رہائی پانے والا علی محمد جب اپنے گھر واپس پہنچا تو اپنے والدین کی قبروں  سے لپٹ لپٹ کر روتا رہا۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں نے رہا ہونے والے کشمیریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

copy to:https://www.express.pk/

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں