انگلینڈ کےساتھ ہوم سیریز، پاکستان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم پریکٹس سیشن میں کرے گی

انگلینڈ کےساتھ ہوم سیریز، پاکستان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم  پریکٹس سیشن میں کرے گی
انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 انٹرنیشنل سیریزکے لیے قومی اسکواڈ نے کراچی میں رپورٹ کردی۔

جمعہ کی رات قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم 17 ستمبر کو کراچی میں رپورٹ کریں گے۔

قومی اسکواڈ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گا۔ ٹریننگ سیشن سے قبل بیٹر شان مسعود اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تمام ٹی 20 میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet