پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے بلے باز فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فخرزمان بھی فٹنس کی بحالی کیلئے جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے، ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کے علاج اور قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرے گا، گھٹنے کی انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انگلینڈ میں زیرعلاج ہیں۔
قبل ازیں سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ بولر اور اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر بری طرح برس پڑے تھے۔