نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیوریج کا پانی داخل، دریا کا منظر پیش کرنے لگا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل ہی نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہونے سے دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شب اسٹیڈیم روڈ پر پائپ لائن پھٹنے سے پانی کا تیز ریلا نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا، زیریں سطح ہونے کے سبب پانی تیزی سے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہو رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ہی بارش کا جمع شدہ پانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet