قومی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

قومی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
قومی پولو ٹیم نے ای ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکی شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبرتک ہوگی۔پاکستان پولو ٹیم نے ای ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان پولو ٹیم نے مختصر عرصے میں بھارت کو دو بار شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے پلے آف میچ میں بھارتی پولو ٹیم کو انندا پولو کلب میں 5-4 سے شکست دی۔ دوسری بار پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں 4 گول سے شکست دی۔

پاکستان پولو ٹیم میں بریگیڈیئر (ر) بدر الزماں ٹیم منیجر، لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔راجہ سمیع اللہ ٹیم کیپٹن، حمزہ معاذ، تیمور ندیم اور راجہ محمد میکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet