ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جسپریت بمرا اور ہرشل پٹیل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سینئر بولر محمد شامی کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما کپتان، کے ایل راہول، ویراٹ کوہلی، سوریاکمار یادیو، دیپک ہودا، ریشب پنٹ، دنیش کارتیک، ہارتیک پانڈیا، روی ایشون، یوزیندرا چہل، بمرا، بھونیشوور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 45 میچز کھیلے جائیں گے، 16 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet