شاہد آفریدی کو ٹیم میں شعیب ملک کی کمی محسوس ہونے لگی

شاہد آفریدی کو ٹیم میں شعیب ملک   کی کمی محسوس ہونے لگی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں شعیب ملک کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ شروع ہوا تو لگا کہ یک طرفہ میچ ہوگا، پاکستان ٹیم کی فائنل میں پرفارمنس پرافسوس ہے،کسی کوبھی اس کی امید نہیں تھی۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کپتان کے لئے سارےکھلاڑی برابر ہوتے ہیں، میں نے بھی کپتانی کی ہے اور کئی کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، اگر کوئی پرفارم نہیں کررہا تو بینچ پر بیٹھے اور دوسرے کھلاڑی کو جگہ دیں، بینچ پر بیٹھےکھلاڑیوں کو کیا ڈیلی الاؤنس کیلئے لے جاتے ہیں؟ اگر کھلاڑی انجرڈ ہیں تو کیوں کھیل رہے ہیں؟جو کھلاڑی فٹ نہیں اسے کھلانا زیادتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ خوشدل، آصف اور فخر کی پرفارمنس سےکافی مایوسی ہوئی، رضوان اور افتخار ایک ہی طرح سےکھیل رہےتھے، کسی ایک بلےباز کو تو چانس لینا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں پر کام کرنا چاہیے، اگرکھلاڑی انجرڈ ہیں تو کیوں کھیل رہے ہیں؟جو کھلاڑی فٹ نہیں اسے کھلانا زیادتی ہے، مڈل آرڈرمیں شعیب ملک کی کمی محسوس ہورہی ہے، 20 ورلڈ کپ میں وقت کم ہےجو اسکواڈ کھلانا ہے اس کا اعلان کردیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet