ایشیا کپ فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر انجرڈ شاہین آفریدی کا ردعمل

شاہین شاہ آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ میں پاکستان کی ہار کے بعد ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘اپنا سر اونچا رکھو چیمپئنز، آپ نے اپنا بہترین دیا’۔

فاسٹ بولر نے لکھا ‘ہم اس سے سیکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جیسے ہم ہمیشہ کرتے ہیں’۔

شاہین آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں سری لنکا کو بھی فتح کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے محنت کر کے جیت اپنے نام کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet